پاک فوج آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی فرائض انجام  دے گی، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائ 2021
پاک فوج کی تعیناتی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک کیلئے ہوگی

پاک فوج کی تعیناتی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک کیلئے ہوگی

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی فرائض انجام  دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سیکیورٹی اور پرامن ماحول کے انتظامات کیلئے طلب کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک تعینات ہو گی، یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ دیگر صوبوں کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور نیم فوجی دستے بشمول رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔،

آئی ایس پی آر کے مطابق ان انتظامات کا مقصد بلاتعطل پرامن انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے، زرائع کے مطابق پاک آرمی کا پولنگ سٹیشنوں، پولنگ کے عمل یا انتخابی سامان کی ترسیل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔