کورونا کی وبا میں شدت آرہی ہے، شہریوں کوسنجیدگی دکھانا ہوگی، عثمان بزدار

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جولائی 2021
شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، عثمان بزدار

شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، عثمان بزدار

 اسلام آباد: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا میں شدت آرہی ہے شہریوں کوسنجیدگی دکھانا ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہرکے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا ایس او پیز پرعمل کرنے سے شہری مرض سے محفوظ رہیں گے۔ شہری احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

عثمان بزدارنے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی، انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنزپرعمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ ماسک کواپنی زندگی کا حصہ بنائیں اورویکسی نیشن لگوائیں اورعوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔