تاریخ میں پہلی بار ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

بزنس رپورٹر  جمعـء 23 جولائی 2021
اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر اور نجی بینکوں کے پاس 7 ارب 7 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود (فوٹو : فائل)

اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر اور نجی بینکوں کے پاس 7 ارب 7 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ 73 لاکھ ڈالر زرمبادلہ ذخائر تھے۔

اس اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح 25 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔