میری فیملی کو موت کی بددعائیں اور گالیاں نہ دیں، اہلیہ وقار یونس

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 24 جولائی 2021
پاکستان کی شکستیں مایوس کن ہیں مگر کسی کو اس طرح کے نازیبا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹر فریال۔  فوٹو : انٹرنیٹ

پاکستان کی شکستیں مایوس کن ہیں مگر کسی کو اس طرح کے نازیبا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، ڈاکٹر فریال۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: گالیاں دینے والے کرکٹ شائقین سے وقار یونس کی اہلیہ نے شائستگی اختیار کرنے کی اپیل کردی۔

انگلینڈ میں مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ سوشل میڈیا صارفین نے بولنگ کوچ وقار یونس سمیت ٹیم مینجمنٹ کو نشانے پر لے رکھا ہے اور سخت ترین الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے کہاکہ براہ مہربانی گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں، پاکستان کی شکستیں مایوس کن ہیں مگر کسی کو اس طرح کے نازیبا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔