کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں عوام ویکسی نیشن کروائیں، اسد عمر

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جولائی 2021
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس لئے عوام ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ خطے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ایران میں فی 10 لاکھ آبادی 1037 اموات ہوئیں، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 فی ملین اموات ہوئیں، افغانستان میں 160 اور بنگلا دیش میں 113فی ملین اموات ہوئیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان میں بروقت فیصلوں کی وجہ سے کورونا اموات صرف 102فی ملین اموات ہوئیں، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام ویکسی نیشن کروائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔