شہباز شریف نے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے سے متعلق وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جولائی 2021
کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا  کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے، شہباز شریف   فوٹو: فائل

کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ جموں وکشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں شفاف آزادانہ استصواب رائے کے ناقابل تنسیخ حق سے ہوگا، پاکستان اور کشمیر کے عوام کا یہی موقف ہے اور کشمیریوں کی مرضی اور مشاورت کے بغیر کوئی حل ان پر ٹھونسنا بھارت کی مدد کرنا اور کشمیر کاز سے غداری کے مترادف ہے۔

صدر (ن) لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کر کے پاکستان کے تاریخی اور آئینی موقف سے انحراف کر رہے ہیں۔ مسئلہ جموں وکشمیر پر پاکستان کے تاریخی موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے ہٹ کر کوئی بھی موقف ہم اور پوری قوم مسترد کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔