مصر؛ سفاک شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی کو بیدردی سے قتل کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جولائ 2021
بیوی کو قتل کرنے کے بعد بے رحم شوہر فرار ہوگیا، فوٹو: فائل

بیوی کو قتل کرنے کے بعد بے رحم شوہر فرار ہوگیا، فوٹو: فائل

قاہرہ: مصر میں سفاک شوہر نے بچوں کے سامنے چھری کے پہ در پہ وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے علاقے الدقھلیہ میں محمود مجدی نامی بے رحم شوہر نے معمولی گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر اپنی اہلیہ کو تیز دھار چھری کے 11 وار کرکے ہلاک کردیا۔

ماں کو خون میں لت پت دیکر بچے خوف سے چلانے لگے جس پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مفرور شوہر کی تلاش کے لیے چھاپا مار کارروائی جاری ہے۔

بیدردی سے قتل ہونے والی خاتون کی شناخت یاسمین حسن کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک ڈاکٹر تھیں۔  تینوں بچوں کو دارالامان بھیج دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔