آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  اتوار 25 جولائی 2021
آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، فواد چوہدری فوٹو : فائل

آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، فواد چوہدری فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلاء بخشتے ہیں، ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے انتخابات جاری ہیں، پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔