مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین دن میں 6 نوجوان شہید

ویب ڈیسک  اتوار 25 جولائ 2021
بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔ فوٹو: فائل

سرینگر: مقبوضہ وادی میں گزشتہ 3 روز کے دوران قابض افواج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد 3 روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 6 نوجوان شہید ہوچکے ہیں، اس سے قبل ضلع سوپور اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔