- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
سیہون: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر عام انتخابات سے قبل ہوں گے۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر عام انتخابات سے قبل ہوں گے جب کہ انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر اعتراضات ہیں جس کے ثبوت مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیے ہیں جب کہ آئینی حق استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے بحث کرانے کے لیے خط بھی تحریر کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام جارہی ہے، ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہورہے ہیں تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ اپوزیشن کو متحد کریں، بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی بلائی جس کے بعد پی ڈی ایم کی تشکیل ہوئی، پی ڈی ایم بنانے کا مقصد عمران حکومت سے نجات تھا مگر کچھ لوگوں نے بلاول بھٹو سے استعفی مانگ لیا، وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیاہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کے میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتا ہوں، آغا سراج درانی کو نیب کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی ثبوت نہیں مل سکا، منچھر جھیل کی بحالی کے لیے 2017 میں وفاقی حکومت سے منصوبہ منظور کرایا تاہم 2018میں پی ٹی آئی حکومت نے منچھر جھیل کی بحالی کا کام روک دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔