آزاد کشمیر انتخابات میں راجا فاروق حیدر کامیاب

ویب ڈیسک  پير 26 جولائ 2021
آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور (ن) لیگی کے امیدوار 15 ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور (ن) لیگی کے امیدوار 15 ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے

آزاد کشمیر انتخابات میں وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا فاروق حیدر کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے اہم امیدوار اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دے دی۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجا فاروق حیدر نے ایل اے 33 مظفرآباد 7 سے انتخابات میں حصہ لیا جہاں ان کا پیپلزپارٹی کے امیدوار سے کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم راجا فاروق حیدر 15 ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر رہے جنہوں نے 15 ہزار 204 ووٹ حاصل کیے اور پی ٹی آئی امیدوار سید ذیشان حیدر کاظمی نے 9 ہزار 16 ووٹ حاصل کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔