- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
شاہین آفریدی اپنے ترکش میں نئے تیر سجانے کو کوشاں
برج ٹاؤن: شاہین شاہ آفریدی اپنے ترکش میں نئے تیر سجانے کیلیے کوشاں ہیں تاہم وہ ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹرز کا راستہ گیند کی رفتار میں ردوبدل سے روکنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گیند کی رفتار میں تبدیلی سے ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹرز کا راستہ روکنے کا ارادہ رکھتے اور نیٹ سیشنز میں بھی وہ بولنگ ویری ایشنز پر ہی زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ وہ اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 31 وکٹیں حاصل کرچکے جبکہ اس فارمیٹ میں19.6 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بولنگ کررہے ہیں۔
انھوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا تھا تاہم وہ ان کا ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ تھا۔ یہ ان کا پہلا دورہ کیریبئن ہے، جہاں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
نوجوان فاسٹ بولر کا کہناہے کہ ٹی ٹوئنٹی تیز رفتار طرز کی کرکٹ اور اس میں بہتر بولنگ کے لیے جلد اور فوری فیصلے کرنے ہوتے ہیں، اس میں سلو گیندوں کی بہت اہمیت ہوتی ہے، میں پچ اور کنڈیشنز دیکھ کر سلور ون پھینکنے کا فیصلہ کرتا ہوں، لازمی نہیں کہ ایک اوور میں صرف ایک سلو گیند ہی کی جائے بلکہ حریف بیٹسمینوں کیمضبوط اور کمزور پہلوؤں کو دیکھ کر 2 سے 3 سلو ون بھی کرتا ہوں۔
شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم برق رفتار بیٹنگ کرنے والے ہارڈ ہٹرز پر مشتمل ہے، یہ تمام کھلاڑی پی ایس ایل، سی پی ایل اور دنیا بھر کی لیگز میں کھیلتے ہیں لہٰذا انپیں دنیا کے تقریباََ تمام بولرز کا بخوبی اندازہ ہے، ایسے بیٹسمینوں کے خلاف ویری ایشنز کا بہتر استعمال ہی آپ کی بولنگ کو بہتر بناتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ اوورز میں زیادہ تر یارکرز لینتھ کو ہدف بنایا جاتا ہے، اس دوران اگر گیند ریورس سوئنگ ہو تو ایسے میں ان کی حسن علی اور حارث رؤف کے ساتھ پارٹنر شپ اچھی رہتی ہے، ان دونوں کے پاس بھی ویری ایشنز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔