ٹوکیو ویمنز ٹینس ڈبلز، ثانیہ مرزا کے لیے آغاز ہی اختتام ثابت

اسپورٹس ڈیسک  پير 26 جولائ 2021
میچ کے بیشتر وقت بھارتی پلیئرز کا غلبہ رہا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

میچ کے بیشتر وقت بھارتی پلیئرز کا غلبہ رہا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ٹوکیو:  ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں بھارتی جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو شکست ہوگئی۔

بھارتی جوڑی ثانیہ مرزا اور انکیتا رائنا کو ویمنز ٹینس ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست ہوگئی، اگرچہ میچ کے بیشتر وقت بھارتی پلیئرز کا غلبہ رہا، پہلا راؤنڈ بھی اسی جوڑی کے نام رہا تاہم یوکرین کی جڑواں بہنوں ناڈیجا اور لوئیڈمیلا کیچونک نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دلچسپ مقابلے میں6-0، 6-7 (0) اور 8-10 سے زیرکرلیا۔

واضح رہے کہ انکیتا پہلی بار اولمپکس میں شریک ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔