گوجرانوالہ میں ٹرک ویگن پر چڑھ دوڑا، 4 افراد جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  پير 26 جولائی 2021
4 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو : فائل

4 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو : فائل

گوجرانوالہ / لدھیوالہ وڑائچ: کھیالی سبزی منڈی کے قریب ٹرک مسافر ویگن پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

کھیالی سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک مسافر ویگن پر چڑھ دوڑا جس سے ماں اور3سالہ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ویگن میں سوار 35 سالہ رخسانہ عارف اسکی تین سالہ بیٹی جنت، 54 سالہ افتخار بٹ اور 23 سالہ علی حیدر موقع پر چل بسے، زخمیوں میں 17 سالہ حامد نواز، 23سالہ عبدالحنان، 43 سالہ محمد خالد، 25اکبر،45 سالہ محمد عارف اور اس کا چار سالہ بیٹا حسان ودیگر شامل ہیں ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔