فضل الرحمن لاکھوں پشتونوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں، میاں افتخار حسین

نمائندہ ایکسپریس  پير 26 جولائ 2021
مولانا اوران کے ساتھیوں نے حقانیوں سے بن لادن تک افغان فساد میں بھرپورساتھ دیا اورافغانستان کوتباہ کیا،رہنما اے این پی۔ فوٹو : فائل

مولانا اوران کے ساتھیوں نے حقانیوں سے بن لادن تک افغان فساد میں بھرپورساتھ دیا اورافغانستان کوتباہ کیا،رہنما اے این پی۔ فوٹو : فائل

 پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن لاکھوں پشتونوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں۔

اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا کہ فضل الرحمن کا یہ دعویٰ کہ اے این پی نے مشرف ریفرنڈم کا ساتھ دیا، تاریخی جھوٹ ہے، سپریم کورٹ کے 2007کا فیصلہ بھی یاد رکھا جائے گا جب عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ آئین شکنی میں ایم ایم اے بھی قصوروار تھی،مشرف اور دہشتگردوں کے ساتھی کون تھے؟

انہوں نے کہا کہ آج بھی دہشتگردی کی حمایت مولانا صاحب کررہے ہیں، مولانا اور ان کے ساتھیوں نے حقانیوں سے بن لادن تک افغان فساد میں بھرپور ساتھ دیا اور افغانستان کو تباہ کیا، مولانا کے ہاتھ ہزاروں پشتون افغان کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، یہ کس طرح اے این پی پر الزامات لگارہے ہیں؟

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔