- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، شہباز گل کا مریم نواز کو جواب
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے، آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں۔ پھر ماننا پڑا۔ اب یہ بھی ماننا پڑے گا بیگم صفدر صاحبہ۔
آپ کے ماننے یا نہ ماننے سے کیا ہوتا ہے۔ آپ تو کسی پراپرٹی کی ملکیت بھی نہیں مانتی تھیں۔ پھر ماننا پڑا۔ اب یہ بھی ماننا پڑے گا بیگم صفدر صاحبہ۔ pic.twitter.com/z6F24ZtMrk
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 25, 2021
دوسری جانب وزیرمملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی آپ نے کھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیا ہے، کشمیر کی عوام نے آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف بات نہ کرنے والی (ن) لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے، کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔
مریم صفدر مودی کے یاروں کی شکست واضح ہوگئی آپ نےکھسیانی بلی بن کر کھمبا نوچنا شروع کردیاہے۔
کشمیر کی عوام نے RSS کی انتہا پسندانہ سوچ کیخلاف بات نہ کرنے والی ن لیگ کو فل سٹاپ لگادیا ہے۔
کشمیر کی عوام نے اپنے سچے سفیر اور دلیر وکیل کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے#کشمیرکپتان_کےنام https://t.co/yMnwGtY4Ez
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 25, 2021
واضح رہے آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی سادی اکثریت کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نتائج نہ تسلیم کیے ہیں اور نہ ہی کروں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔