اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست پر نظرثانی کرے ، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  پير 26 جولائ 2021
آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کی ہے فوٹو: فائل

آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کی ہے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، آصف زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔