ڈی آئی جی مقصود میمن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسٹاف رپورٹر  پير 26 جولائی 2021
ڈی آئی جی مقصود میمن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا (فوٹو: فائل)

ڈی آئی جی مقصود میمن نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا (فوٹو: فائل)

 کراچی: ڈی آئی جی مقصود میمن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود میمن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

ترجمان ایس ایس یو نے ڈی آئی جی مقصود میمن کی جلد صحت کے حوالے سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔