کراچی کے 4 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

ویب ڈیسک  پير 26 جولائی 2021
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے ضلع وسطی، کورنگی، غربی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے گئے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے ضلع وسطی، کورنگی، غربی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے گئے

 کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے 4 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرکے نوٹیفیکشن جاری کردیے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے کراچی کے چار اضلاع وسطی، کورنگی، غربی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق طحہٰ سلیم ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات جب کہ وہاں سے ایم بی دھاریجو کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات کردیا گیا ہے۔

کورنگی سے عرفان سلام کو جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ شہریار گل میمن ڈپٹی کمشنر ضلع غربی اور آصف جان صدیقی ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی تعینات کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔