ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے عدم سہولیات کو میڈل سے دوری کی وجہ قرار دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  پير 26 جولائی 2021
 مزید ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کروں گا، طلحہ۔ فوٹو : فائل

مزید ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کروں گا، طلحہ۔ فوٹو : فائل

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ایونٹ سے پہلے بھرپور سہولیات نہ ملنے کو میڈل سے دوری کی وجہ قرار دے دیا۔

320 کلوگرام وزن اٹھاکر پانچویں پوزیشن پانے والے گوجرانوالہ کے رہائشی طلحہ طالب نے ویڈیو پیغام میں بھرپور سپورٹ پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنی سہولیات حریف ویٹ لفٹرز کو حاصل تھی، ۔مجھے بھی اس طرح کے ماحول میں ٹریننگ کا موقع ملتا تو دو کلو ایسا فرق نہیں تھا جو کور نہ کرپاتا اور آج پورا پاکستان میڈل کا جشن منارہا ہوتا۔

طلحہ کے مطابق اس پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے تاہم کوشش ہوگی کہ مزید ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کروں، طلحہ طالب انتیس جولائی کی صبح لاہور پہنچ رہے پیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔