- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
وزیراعظم کا آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے بعد سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وہ اگست میں سندھ کے دورے کریں گے اور اہم شخصیات کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ کی سیاسی صورتحال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما ارباب غلام رحیم نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا چوتھا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوگا، سندھ میں وفاقی حکومت کے سیاسی و انتظامی اثرات قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے بعد اب صوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان اگست کے مہینہ سے سندھ کے دورے کریں گے، اس دوران سندھ کی اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان سندھ کے دانشوروں وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطے کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔