بھارت کی 2 ریاستوں کے سیکیورٹی اہلکار آپس میں لڑپڑے، 6 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 27 جولائی 2021
جھڑپوں کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

جھڑپوں کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

آسام: بھارتی ریاست میزورام اور آسام کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام اور میزورام کے درمیان جاری سرحدی تنازع کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت 80 سے زائد افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریاست میزورام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسام پولیس نے پہلے سرحد عبور کی اور پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

دوسری جانب آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے میزورام پولیس پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزورام پولیس نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کی تاہم یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔