خیبر پختون خوا میں نویں اور 11 ویں کے امتحانات شروع

ویب ڈیسک  منگل 27 جولائی 2021
صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر 6لاکھ 61 ہزار 558 طلبہ و طالبات شریک ہیں

صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر 6لاکھ 61 ہزار 558 طلبہ و طالبات شریک ہیں

 پشاور: خیبر پختون خوا میں دوسرے مرحلے کے تحت نویں اور گیارویں کے امتحانات شروع ہوگئے۔

صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں مجموعی طور پر 6لاکھ 61 ہزار 558 طلبہ طالبات شریک ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ نے پرچے کے آؤٹ ہونے جیسی افواہوں کے تدارک کے لئے پیپر امتحانی مراکز سے ہال تک کی ویڈیو بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

پشاور تعلیمی بورڈ نے نویں اور گیارویں امتحان کے لئے 960 مردانہ و زنانہ امتحانی مراکز قائم کیے ہیں۔ امتحانی عملے کی تعداد 6 ہزار 137 ہے۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے ساتھ پشاور، چارسدہ، چترال، ڈسٹرکٹ خیبر اور ایف آر پشاور کے اضلاع شامل ہیں۔

پرچہ کے اوقات صبح 9 سے 12 تک ہیں۔ آج پہلا پرچہ نویں جماعت اور کل گیارویں کا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔