ٹوکیواولمپکس؛ پاکستان کی ماحور شہزاد بھی میڈل کی دوڑ سے باہر

اسپورٹس رپورٹر  منگل 27 جولائی 2021
 ماحور شہزاد کو 14-21 اور 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

ماحور شہزاد کو 14-21 اور 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا

ٹوکیو: پاکستان کی ماہور شہزاد بھی ٹوکیو اولمپکس میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔

ٹوکیواولمپکس میں پاکستان کی ماہور شہزاد بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، ویمن بیڈ منٹن کے سنگلز ایونٹ میں قومی چیمپیئن کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں راؤنڈ لیگ کے گروپ ایل میں برطانیہ کی کرسٹی گلمور نے ہرا دیا۔

ماحور شہزاد نے حریف کھلاڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دونوں کے درمیان میچ 31 منٹ تک جاری رہا تاہم  ماحور شہزاد کو 14-21 اور 14-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلا گیم 13 منٹ اور دوسرا گیم 18 منٹ تک جاری رہا۔

قبل ازیں پہلے راؤنڈ میں جاپانی کھلاڑی نے ماحور شہزاد کو بآسانی  شکست دی تھی، ماحور شہزاد نے ٹوکیو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری پائی تھی، ماحور شہزاد ٹوکیو سے باہر ہونے والی تیسری پاکستانی کھلاڑی ہیں جب کہ قومی ویٹ لفٹرطلحہ طالب اور شوٹر جوزف گلفام پہلے ہی ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوچکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔