راولپنڈی میں زیادتی کے بعد قتل نسیم بی بی اور بچے کا قاتل گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 27 جولائ 2021
ملزم واجد گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنی لوکیشن بار بار تبدیل کرتا رہا

ملزم واجد گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنی لوکیشن بار بار تبدیل کرتا رہا

راولپنڈی کے جنگل میں زیادتی کے بعد ماں اور ننھے بچے کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تین دن قبل خاتون نسیم بی بی کو زیادتی کے بعد اس کے 14 ماہ کے بچے یوسف سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ چونترہ پولیس نے قاتل واجد کو چک بیلی خان سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واجد گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنی لوکیشن بار بار تبدیل کرتا رہا۔ سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دے رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ماں اور ننھے بچے کا قتل، ملزم کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد طلب

ملزم واجد نے چونترہ کے ویران علاقے میں بلا کر خاتون سے زیادتی کی پھر بچے کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کیا تھا۔ نسیم بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔