آزاد کشمیر الیکشن؛ 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک  منگل 27 جولائ 2021
پولنگ اسٹیشن نمبر 42، 134، 135 اور 136 میں دوبارہ پولنگ 29 جولائی کو ہوگی۔ فوٹو : فائل

پولنگ اسٹیشن نمبر 42، 134، 135 اور 136 میں دوبارہ پولنگ 29 جولائی کو ہوگی۔ فوٹو : فائل

باغ آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کردیا۔     

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل 16 شرقی باغ کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 42، 134، 135 اور 136 میں دوبارہ پولنگ 29 جولائی کو ہوگی جو صبح 8 بجے شروع ہو کر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا جب کہ 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ بیگز اور دیگر سامان چھین کر جلایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔