سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 جولائی 2021
فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9350 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9350 روپے ہوگئی

 کراچی: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 450 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 1796 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 450 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 109350 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93750 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔