انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 جولائی 2021
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160.50 پیسے پر مستحکم رہی (فوٹو : فائل)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160.50 پیسے پر مستحکم رہی (فوٹو : فائل)

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو طلب بڑھنے کے باعث ڈالر کی قدر میں زبردست اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 161 روپے سے بھی نیچے آگئی تھی تاہم دوپہر کے بعد درآمدی ضروریات کے لیے طلب بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب ہوا ۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10 پیسے کے اضافے سے 161.32 روپے پر بند ہوئے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 160.50 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔