بی آر ٹی بس میں خواجہ سراؤں کے لیے نشستیں مختص کردی گئیں

ویب ڈیسک  منگل 27 جولائی 2021
شہری خواجہ سراؤں کے لیے مختص نشستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کریں، ترجمان ٹرانس پشاور (تصویر:  ایکسپریس)

شہری خواجہ سراؤں کے لیے مختص نشستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کریں، ترجمان ٹرانس پشاور (تصویر: ایکسپریس)

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بس میں خواجہ سراؤں کے لیے نشستیں مختص کردی ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی ہر بس میں خواجہ سراؤں کے لیے ترجیحی نشستیں مختص کردی گئیں ہیں، خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بسوں میں خواجہ سراؤں کی مختص نشستوں پر نہ بیٹھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔