- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر کے الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، نتائج کو مسترد کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن)
مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اسے ڈاکا قرار دیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی، راجہ فاروق حیدر اور احسن اقبال نے مظفرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، اس کے خلاف آزاد کشمیر اور بیرون ملک تحریک چلائیں گے اور دنیا کے سامنے عمران خان کا اصل چہرہ دکھائیں گے، الیکشن میں لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا، کشمیر الیکشن میں پیسہ چلا اور پیسے دے کر لوگوں کے ووٹ خریدے گئے، آزاد کشمیر کے حقوق کو لوٹا گیا اور ڈاکا مارا گیا، جمعہ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ کیسے ہمارے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا۔
میں عمران حکومت کا اصل چہرہ اُس کشمیر کے سامنے اس کشمیر کے سامنے اور پاکستانی قوم کو دکھاؤنگا.ایک طرف آپ فیٹیف فیٹیف کرتے ہیں دوسری طرف آزادکشمیر میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں آپ نے پیسے پہ لوگوں کے ایمان خریدے ہیں.راجہ فاروق حیدر خان pic.twitter.com/K87g7xUvI2
— PML(N) (@pmln_org) July 27, 2021
احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی پر اب صرف احتجاج نہیں کرنا بلکہ اس رسم کو ختم کرنا ہے، الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چرالیا گیا، یہ عالمی سازش ہے جس کا مقصد کشمیر کی دھرتی پر پاکستان سے دوری کے بیج بونا اور پاکستان مخالف رجحانات کو فروغ دینا ہے، تاکہ اس خطے میں آزاد کشمیری ریاست قائم ہو جو عالمی سامراج کے ایجنڈے کا حصہ ہو، اسی ایجنڈے کے حامیوں نے اس الیکشن میں پیسہ دیا، تاکہ کشمیری عوام میں پاکستان کے خلاف نفرت کو فروغ دیا جائے، خود عمران خان نے یہ بات کہہ دی کہ اگر کشمیری پاکستان سے الحاق کریں گے تب بھی میں انہیں پاکستان سے علیحدگی کا ایک اور موقع دوں گا، یہ بیان کشمیریوں کے قربانی سے نہ صرف مذاق ہے، بلکہ 1947ء کی تقسیم کی اسکیم کو دوبارہ کھولنے کی سنگین سازش اور پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہے، جس سے ملک کے بقا کی بنیادیں ہل سکتی ہیں۔
یہ جو عمران خان صاحب چیمپئن بنتے تھے کہ ووٹ کھولو اور تھیلے کھولو ہمارے لوگ ری کاؤنٹنگ کی درخواستیں دے رہے ہیں ایل 37جہاں 312ووٹوں سے زبردستی اپنا امیدوار جتوایا گیا ہے ریٹرننگ آفیسر ہماری سب درخواستیں مسترد کررہے ہیں.@betterpakistan pic.twitter.com/MkzM0FOAkq
— PML(N) (@pmln_org) July 27, 2021
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ہماری تمام درخواستیں مسترد کر دیں، آزاد کشمیر میں عوام کے مینڈیٹ پر جو ڈاکا ڈالا گیا اسے مسترد کرتے ہیں، اداروں سے پوچھتا ہوں کہ وہ کسی ایک پارٹی کے ساتھ ہیں یا ریاست پاکستان کے ساتھ ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک بارپھرشفاف الیکشن کرانےمیں ناکام رہا، 25جولائی کوکشمیرمیں جمہوریت کوشکست ہوئی، الیکشن کےعمل میں عوامی رائےکی کوئی حیثیت نہیں، کشمیرمیں ڈمی وزیراعظم لاکرصوبہ بنانےکی بات ہورہی ہے، ہم اس الیکشن کوکشمیرکےلوگوں کےحقوق پر ڈاکہ سمجھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔