بنگلادیش ؛ مٹی کا تودہ روہنگیا پناہ گزین کیمپ پر گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 27 جولائی 2021
جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ روہنگیا کیمپ پر گر گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 پناہ گزین لقمہ اجل بن گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بے وطنی اور مختلف مسائل میں گھرے بنگلادیش کے کیمپوں میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمان مزید پریشانیوں کا شکار ہوگئے۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث مٹی کا تودہ روہنگیا پناہ گزین کیمپ پر گر گیا جس میں درجنوں افراد دب گئے۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد کی لاشیں نکال لیں۔

مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کئی افراد کے سیلاب میں بہہ جانے کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کی انتہا پسند بدھسٹ اور میانمار فوج کے مظالم کے باعث 10 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلادیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔