کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی، اسلام آباد پولیس

ویب ڈیسک  منگل 27 جولائی 2021
کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جاری ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد پولیس (فوٹو : فائل)

کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جاری ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد پولیس (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس سے متعلق امریکی سفارتخانہ کے بعد اب اسلام آباد پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں، کسی امریکی افسر نے ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ نجی چینلز اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلائی جاری ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی امریکی آفیسر نے نہ ملزم ظاہر ذاکر اور نہ ہی کسی پولیس آفیسر کے ساتھ ملاقات کی ہے جب کہ ملزم کے والدین کو بھی قانون کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔

یہ پڑھیں : اپنے شہری کے خلاف کیس میں عدالتی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوتے، امریکی سفارت خانہ

 

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ خبریں نہ صرف تفتیشی امور پر اثر انداز ہوسکتی ہیں بلکہ ان کے والدین کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں، کچھ نجی ٹی وی چینل، بعض اخبارات اور سوشل میڈیا سے استدعا ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے پرہیز کریں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے، تفتیشی امور مکمل ہونے کے بعد تمام مندرجات میڈیا کے ساتھ شئیر کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔