سونا فی تولہ 200روپے مہنگا ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 28 جولائی 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109550روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109550روپے ہوگئی

 کراچی: سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 171روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کے اضافے سے1799ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 171روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اسکے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93921روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔