سیاحتی ویزہ رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 جولائی 2021
پروازیں یکم اگست سے سیاحتی ویزا کے حامل مسافر وں کو سعودی عرب لے جاسکیں گی

پروازیں یکم اگست سے سیاحتی ویزا کے حامل مسافر وں کو سعودی عرب لے جاسکیں گی

 کراچی: سعودی عرب نے سیاحتی ویزہ رکھنے والے مسافروں کو ملک میں آنے کی اجازت دے دی۔

پروازیں یکم اگست سے سیاحتی ویزا کے حامل مسافر وں کو سعودی عرب لے جاسکیں گی۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سعودی حکومت کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگانے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی،ایئر لائنز مسافروں کا آمد رجسٹریشن پلیٹ فارم پراندرراج یقینی بنائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔