طلحہ طالب کا واپسی پر شاندار استقبال

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 31 جولائی 2021
لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔  فوٹو : انٹرنیٹ

لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: اولمپکس میں شرکت کے بعد ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

اولمپکس میں شرکت کے بعد ویٹ لفٹر طلحہ طالب وطن واپس آ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا، پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ٹریننگ سہولیات کی کمی اور لوکل سامان کی دستیابی ہمارے وکٹری اسٹینڈ تک نہ پہنچ پانے کی اہم  وجوہات ہیں، میں نے جس سامان کے ساتھ ٹریننگ کی وہ وزن میں پورا نہیں تھا،اچھی ٹریننگ اورجدید  سامان ملتا تو ضرور میڈل پانے میں کامیاب ہوجاتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔