پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ آفیشلزکورس کے شیڈول کا اعلان کردیا

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 31 جولائی 2021
مجوزہ کورس ملک بھر کی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں منعقد کیا جائے گا

مجوزہ کورس ملک بھر کی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں منعقد کیا جائے گا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ آفیشلز کورس کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائراورمیچ ریفری کے لیول ون کورس کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے، مجوزہ کورس ملک بھر کی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں منعقد کیا جائے گا۔ کورس کا پہلا مرحلہ 7 سے 25 جون میں منعقد کیا گیا جس میں 336 افراد بشمول 49 سابق بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز نے حصہ لیا۔ کورس کے دوسرے مرحلے میں تحریری ٹیسٹ ، انٹرویو اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ شامل ہونگے۔

دوسرا مرحلے کا آغازسنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہوگا جہاں 82 شرکاء 2 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں دن بھر کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ 5 اگست کو نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے 49 ایمپائر اور میچ ریفری پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کورس میں شرکت کریں گے۔

امپائرزاورمیچ ریفریز: بلال قریشی نے اس موقع پر کہا جیسا کہ ہم کلبوں ، سکولوں اور کالجز میں کرکٹ کی بحالی کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف جارہے ہیں ، یہ ضروری ہے کہ ہمارے پاس ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ضرورت کے مطابق میچ آفیشلزموجود ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوالیفائیڈ میچ آفیشلز سے کرکٹ ایسوسی ایشن کے مقابلوں کا معیار بہتر ہو گا ، ان ٹورنامنٹس سے ا ن میچ آفیشلز کے نہ صرف تجربے میں اضافہ ہو گا بلکہ مستقبل میں قومی سطح پر نمائندگی بھی ممکن ہو سکے گی۔

بلال قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کچھ نمایاں افراد لیول ون کورس میں حصہ لے رہے ہیں ، جس سے یقینا دیگر سابق کرکٹرز بھی اس عظیم پیشے کی طرف راغب ہونگے کیونکہ حال ہی میں ہم نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ریٹائرڈ کرکٹرز کو کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ پی سی بی میں، ہم ریٹائرڈ کرکٹرز کے میچ آفیشل بننے اور کھیل سے جڑے رہنے کیلئے خواہشمند ہیں۔
کوچنگ کورس کا مکمل شیڈول مندرجہ درج ذیل ہے2 اگست – قذافی اسٹیڈیم (سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ، 82 شرکاء)

5 اگست – پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم (ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن ، 49 شرکاء)

9 اگست – ملتان کرکٹ اسٹیڈیم (سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ، 68 شرکاء)

13 اگست – ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم (خیبر پختونخوا ہ کرکٹ ایسوسی ایشن ، 62 شرکاء)

24 اگست – نیشنل اسٹیڈیم (سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن ، 47 شرکاء)

26 اگست – بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم (بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن ، 28 شرکاء)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔