اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 سے زائد فلسطینی زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جولائی 2021
اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے، فلسطینی ہلال احمر

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے، فلسطینی ہلال احمر

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 250 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،  مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جب کہ ربڑ کی گولیوں لگنے کے باعث 50 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی کنارے میں شہید ہونے والے 12 سالہ لڑکے کے جنازے کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔