کورونا ویکسی نیشن کا ملک میں نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 جولائی 2021
گزشتہ روزملک میں 9 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی گئی، اسد عمر

گزشتہ روزملک میں 9 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی گئی، اسد عمر

 اسلام آباد: ملک میں کورونا ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

سربراہ این سی اوسی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ روزانہ کی بنیاد پرویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے، مسلسل پانچویں دن ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بنا ہے۔

اسد عمرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک میں 9 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی گئی۔ 2600 ویکسی نیشن سینٹرزاور2979 موبائل یونٹ پاکستان بھر میں ویکسی نیشن مہم کیلئے کام کررہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔