محمد حفیظ نے کفایتی بولنگ کا ریکارڈبنا دیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 1 اگست 2021
ان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے2016 میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ فوٹو: فائل

ان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے2016 میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔

گذشتہ روزویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں اسپنرنے4اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔

ان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے2016 میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، اس میں بھی ایک اوور میڈن رہا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔