- عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
بورس جانسن اور کیری جانسن کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی اہلیہ کیری حاملہ ہیں اور ان کے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش کرسمس تک متوقع ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی 33 سالہ اہلیہ کیری جانسن نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ حاملہ ہیں اور کرسمس تک دوسرے بچے کی ماں بن جائیں گی۔
کیری جانسن نے مزید لکھا کہ ان کا ایک حمل ضائع ہوگیا تھا جس سے وہ دل شکستہ تھیں تاہم اب وہ بے حد خوش ہیں اور اپنی اس خوشی میں سب کو شریک کرنا چاہتی ہیں۔ برطانوی خاتون اوّل نے اسقاط حمل کے بعد ہونے والی تکالیف اور نفسیاتی الجھنوں سے متعلق بھی لکھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم نے ’خفیہ تقریب‘ میں تیسری شادی کرلی
55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کیری جانسن سے تیسری شادی کی ہے۔ دونوں کی منگنی 2019 میں ہوئی تھی تاہم کورونا کے باعث شادی کی تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی اور اگلے ہی برس ان کے یہاں پہلے بیٹے ولفریڈ کی پیدائش ہوگئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا باپ بننے کے بعد منگیتر سے شادی کا فیصلہ
بیٹے کی پیدائش کے بعد جوڑے نے 30 جولائی 2022 کو باضابطہ طور شادی کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس تاریخ سے قبل ہی 30 مئی کو ایک خفیہ اور مختصر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔