مشہور یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑی سے گر کر ہلاک

ویب ڈیسک  پير 2 اگست 2021
 نوجوان یوٹیوبر کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں بھیجا گیا تھا

نوجوان یوٹیوبر کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں بھیجا گیا تھا

ایمسٹر ڈیم: مشہور ڈچ یوٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 22سالہ معروف ڈچ یوٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ ویڈیو بنانے کے دوران پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئے، یوٹیوبر کی والدہ کے مطابق ان کا بیٹا اٹلی کے ایک پہاڑی علاقے میں ویڈیو بنانے گیا تھا جہاں 656 فٹ کی بلندی سے نیچے آگرا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

اطالوی میڈیا کے مطابق نوجوان یوٹیوبر کے پہاڑی سے گرنے کے بعد ریسکیو ورک کے لیے ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں بھیجا گیا تھا تاہم یوٹیوبر کی جان نہیں بچائی جاسکی، نوجوان یوٹیوبر نے فروری 2016 میں ویڈیوز بنانا شروع کیں جہاں اس کے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔