سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی

 پير 2 اگست 2021
گزشتہ برس بھی قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے فوٹو: فائل

گزشتہ برس بھی قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے فوٹو: فائل

کورونا وبا کے باعث سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کی ملاقات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ جیل خانہ جات قاضٰ نذیر احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے، جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب کیے گئے ہیں ، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔