وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب

ویب ڈیسک  پير 2 اگست 2021
اجلاس میں وزیراعظم کو سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

اجلاس میں وزیراعظم کو سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں این سی او سی اور وزارت قومی صحت سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور وزیراعظم کو سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن سمیت کورونا ویکسینیشن کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔