راج کندرا پورن اسکینڈل؛ شلپا شیٹھی کی پہلی بارکھل کروضاحت

ویب ڈیسک  پير 2 اگست 2021
 میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے، اداکارہ کی درخواست : فوٹو: فائل

میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے، اداکارہ کی درخواست : فوٹو: فائل

 ممبئی: راج کندرا پورن اسکینڈل میں پہلی بار اداکارہ شلپا شیٹھی نے پہلی بارکھل کروضاحت کی ہے۔

شوہرراج کندرا پورن اسکینڈل کے معاملے پراداکارہ شلپا شیٹھی سے متعلق مختلف خبریں گردش کررہی ہیں لیکن اس بار اداکارہ نے خود اس کیس اور چلنے والی خبروں پرخاموشی توڑی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے ہرلحاظ سے دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک سلیبرٹی کے طورپرمیں ہمیشہ اسی بارپریقین رکھتی ہوں کہ کہ شکایت کرو نہ ہی وضاحت تو پھر اس متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں توبہترہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شلپا کوشوہرکے پورن اسکینڈل سے متعلق ضرورمعلوم ہوگا، بالی ووڈ اسٹارزکا رد عمل

اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں اورمجھے ممبئی پولیس اورعدالت پو پورا بھروسہ ہے۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔