قاہرہ سے عمان جانے والے طیارے کی دوران پرواز خرابی پر ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  پير 2 اگست 2021
اردن طیارے کے تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے، فوٹو: فائل

اردن طیارے کے تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے، فوٹو: فائل

عمان: اردن کے مسافر بردار طیارے کو عمان جاتے ہوئے دوران پرواز خرابی پیدا ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن سے رائل جورڈیئن ایئرلائنز کی عمان جانے والی پرواز ’’آر جے 508‘‘ کو خرابی کے باعث ملکہ عالیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنے وقت سے پہلے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

طیارے جب اپنی منزل مقصود کے قریب تھا تو دوران پرواز ہی اس میں کوئی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے پائلٹ کو وقت مقررہ سے قبل ہی ایئرپورٹ پر جلد بازی میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کے باعث طیارے نے ملکہ عالیہ ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔ طیارے کو کوئی نقصان نہیں اور پہنچا۔ طیارے میں موجود مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

ایوی ایشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائن اس وقت متعلقہ حکام کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ طیارے میں خرابی کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔