سونے کی قیمت میں اضافہ

اسٹاف رپورٹر  پير 2 اگست 2021
سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 110600 روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 110600 روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1810 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 515روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 110600 روپے اور فی 10 گرام قیمت بڑھ کر 94822 روپے ہوگٸی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔