- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی انتقال کرگئے
کراچی: شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی علالت کے باعث 55برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی کا انتقال پیر کی شام نجی اسپتال میں ہوا،جہاں وہ ایک ہفتے سے داخل تھے،آصف مہدی کو شوگراورگردوں کا عارضہ لاحق تھا اورکئی عرصے سے ڈائلیسس پرتھے۔
آصف مہدی سن 1966کو کراچی میں پیدا ہوئے،13سال کی عمر میں انھوں نے اپنے چچاغلام قادرسے موسیقی کی تربیت حاصل کی جبکہ 17برس کی عمر(سن1983)میں والد کے ہمراہ لاس ایجنلس میں پہلی باقاعدہ پرفارمنس دی۔
آصف مہدی نے آنے والے دنوں میں اپنے آپ کو پلے بیک سنگراورغزل گائیک کے طورپرمنوایا،فنکارانہ خدمات پر آصف مہدی کو سن 2009میں نگارفلم ایوارڈ سے بھی نوازاگیا،آصف مہدی کے بیٹے علی آصف مہدی کے مطابق حالیہ دنوں میں انھیں پھیپڑوں میں انفکیشن ہواتھا،جس کی بنا پر وہ اسپتال میں ایڈمٹ تھے۔
علی آصف کے مطابق ابھی نماز جنازہ اورتدفین کے حوالے سے طے نہیں ہوا،تاہم امکان یہی ہے کہ منگل کے روز بعد نمازظہران کے والد آصف مہدی کی نمازجنازہ مسجد النورانچولی میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین کے حوالے سے بھی بعد میں طے کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔