شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی انتقال کرگئے

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 اگست 2021
آصف مہدی کو شوگراورگردوں کا عارضہ لاحق تھا اورکئی عرصے سے ڈائلیسس پرتھے۔  فوٹو : فائل

آصف مہدی کو شوگراورگردوں کا عارضہ لاحق تھا اورکئی عرصے سے ڈائلیسس پرتھے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی علالت کے باعث 55برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مہدی حسن کے بیٹے گلوکار آصف مہدی کا انتقال پیر کی شام نجی اسپتال میں ہوا،جہاں وہ ایک ہفتے سے داخل تھے،آصف مہدی کو شوگراورگردوں کا عارضہ لاحق تھا اورکئی عرصے سے ڈائلیسس پرتھے۔

آصف مہدی سن 1966کو کراچی میں پیدا ہوئے،13سال کی عمر میں انھوں نے اپنے چچاغلام قادرسے موسیقی کی تربیت حاصل کی جبکہ 17برس کی عمر(سن1983)میں والد کے ہمراہ لاس ایجنلس میں پہلی باقاعدہ پرفارمنس دی۔

آصف مہدی نے آنے والے دنوں میں اپنے آپ کو پلے بیک سنگراورغزل گائیک کے طورپرمنوایا،فنکارانہ خدمات پر آصف مہدی کو سن 2009میں نگارفلم ایوارڈ سے بھی نوازاگیا،آصف مہدی کے بیٹے علی آصف مہدی کے مطابق حالیہ دنوں میں انھیں پھیپڑوں میں انفکیشن ہواتھا،جس کی بنا پر وہ اسپتال میں ایڈمٹ تھے۔

علی آصف کے مطابق ابھی نماز جنازہ اورتدفین کے حوالے سے طے نہیں ہوا،تاہم امکان یہی ہے کہ منگل کے روز بعد نمازظہران کے والد آصف مہدی کی نمازجنازہ مسجد النورانچولی میں ادا کی جائیگی جبکہ تدفین کے حوالے سے بھی بعد میں طے کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔