سندھ؛ بغیر شناختی کارڈ والے بالغ افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 اگست 2021
قومی شناختی کارڈ موجود نہیں وہ اپنا کوئی دستاویزی ثبوت دکھا کر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

قومی شناختی کارڈ موجود نہیں وہ اپنا کوئی دستاویزی ثبوت دکھا کر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  حکومت سندھ نے بغیر شناختی کارڈ کے حامل بالغ افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا۔

ایسے افراد جنہیں شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ان کی کورونا ویکسینیشن بھی شروع کردی گئی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق ابتدامیں ایکسپو سینٹر میں ایسے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہیں وہ اپنا کوئی دستاویزی ثبوت دکھا کر کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

قومی شناختی کارڈ سے محروم افراد کی ویکسین سینٹر پر بائیومیٹرک کرواکر رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے، اب تک کراچی کے ایسے 2 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں یہ سہولت فراہم کہ جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔