آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کوبحران سے نکالنے کے لیے تاریخی فنڈزمنظورکردیے

ویب ڈیسک / کاشف حسین  منگل 3 اگست 2021
آئی ایم ایف کے اضافی فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب ڈالر کی تاریخی سطح تک بلند ہو جائے گی، ماہرین: فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کے اضافی فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب ڈالر کی تاریخی سطح تک بلند ہو جائے گی، ماہرین: فوٹو: فائل

 کراچی: آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے اورسرمائے کی فراہمی کے لیے تاریخی فنڈز منظور کردیے۔

آئی ایم ایف نے عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے اورسرمائے کی فراہمی کے لیے تاریخی فنڈز منظور کردیے۔ آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز نے 650 ارب ڈالرکے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) مختص کردیے۔ ایس ڈی آر 23 اگست سے فعال ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں اورترقی پزیرملکوں کو 275 ارب ڈالر ملیں گے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کوزرِمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے 2.8 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، پاکستان کو یہ رقوم اگست کے آخر تک موصول ہوں گی جب کہ آئی ایم ایف کے اضافی فنڈز سے پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 ارب ڈالر کی تاریخی سطح تک بلند ہوجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔